یہ ویب سائیٹ صاحب عقل وفہم وفراست قارئین کے لئے انسان ساز انمول تحفہ ہے جس کی ابتداء عرفان ذات اور انتہا عرفان معشوق حقیقی یعنی
خداوند متعال اور اس کے حقیقی وجہہ کی لامحدود وجودی سیرہے
تعارف معارف اہلبیت علیہ السلام ٹرسٹ (رجسٹرڈ) نیازبیگ لاہور
1989 ء میں علامہ محمد صادق حیدری ماہ رمضان میں نیازبیگ تشریف لائے تو نیازبیگ کے مومنین نے ان کے اخلاق اور علم سے متاثر ہو کر اگلے سال ماہ رمضان میں پھر دوبارہ نیازبیگ آنے کی دعوت دی پھر 1990 ء میں علامہ محمد صادق حیدری صاحب ماہ رمضان میں دوبارہ تشریف لائے اور مومنین نے ان سے بھر پور استفادہ کیا اور اپنی روحانی تشنگی کو دور کیا اور مزید خود نیازبیگ کے مومنین نے علامہ محمد صادق حیدری صاحب کو پھر اگلے تیسرے سال آنے کی دعوت دی تو جواب میں انھوں نے فرمایا: اگر آپ لوگوں نے کوئی علمی کام کرنا ہے تو پھر میں آؤں گا ورنہ میرا آنا مشکل ہے! کیونکہ ہم علماء لوگوں کا کام علم اور درس و تدریس سے ہے پھر آپ کی اعلٰی پائے کی بات سن کر مومنین نے اس مشن و کام کو کرنے کی حامی بھرلی، 1991ء میں جب آپ نیازبیگ آئے تو مومنین نے اس سلسلے میں پیشرفت کرنا شروع کی اور ان افراد میں سرفہرست رائے افسر علی بھٹی ،ڈاکٹر اقبال حسین ڈوگر،محمد اکرم ڈوگر ، ڈاکٹر ذوالقرنین، سید الطاف حسین شاہ، افضال حسین ڈوگر ودیگر برادران پیش پیش تھے